ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فیس بک پر لڑکی کے ساتھ دوستی پڑی مہنگی۔ بھٹکل کے ریلوے ملازم نے گنوائے 7.59لاکھ روپے!

فیس بک پر لڑکی کے ساتھ دوستی پڑی مہنگی۔ بھٹکل کے ریلوے ملازم نے گنوائے 7.59لاکھ روپے!

Sun, 04 Aug 2019 21:15:28    S.O. News Service

بھٹکل 4/اگست (ایس او نیوز) فیس بک پر لڑکیوں اور عورتوں کے بھیس میں جعلسازی کا ایک بہت بڑا جال پھیلا ہوا ہے جس کا شکار ہونے والوں کی تعداد میں  روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تازہ واقعے میں فیس بک پر لڑکی کے ساتھ دوستی کرنے اور اس پر اعتماد کرنے والے بھٹکل کے ایک ریلوے ملازم کو7.59لاکھ روپیوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔دھوکہ دہی کے شکار کا نام ایشورمنجو گونڈا (23سال) کی حیثیت سے کی گئی  ہے جو کہ بھٹکل تعلقہ کے بینگرے کا رہنے والا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ روزین اسمتھ نامی ایک لڑکی یا خاتون کے ساتھ فیس بک پر ایشورکی دوستی ہوگئی تھی۔پھر دونوں نے میسنجر ایپ پر چیاٹنگ شروع کی۔پھر ان دونوں کے درمیان ای میل کا رابطہ شروع ہوجاتا ہے۔

اس دوران روزین اسمتھ نے ایشورگونڈا کو یقین دلایا کہ وہ امریکہ کی فوج میں ملازمت کرتی ہے اور اس کے پاس 3ملین امریکی ڈالر جمع ہوگئے ہیں جنہیں وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ایشور نے روزین کی بات پر بھروسہ کرتے ہوئے کہا کہ 3ملین ڈالر ہندوستان میں اس کے پاس بھیج دے۔ اس کے جواب میں روزین اسمتھ نے بتایا کہ وہ فی الحال افغانستان میں فوجی خدمات انجام دے رہی ہے اس لئے اسٹیفن جان نامی شخص کے ہاتھوں کوریئر سے یہ رقم روانہ کرے گی۔ لیکن ہندوستان میں اپنے اہلکار کو بھیجنے اور رقم کو سرکاری طور پر کلیئرنس کروانے میں جو خرچ لگتا ہے اسے ایشور کو اداکرنے کے لئے کہا۔ پھر ارپیتا ڈیسوزا کے موبائل سے فون آیا کہ وہ کسٹمز کی ایک آفیسر ہے اور اس نے ہدایت دی کہ اسٹیفن کے ذریعے امریکی ڈالر ہندوستان میں لانے کے لئے جو خرچ آیا ہے وہ رقم جان مورگن نامی شخص کے اکاؤنٹ میں جمع کردی جائے۔ایشور گونڈا نے اس بات پر بھی یقین کرلیا اور اس نے جان مورگن کے مختلف بینک کھاتوں میں 7,69,054روپے جمع کروادئے۔اس کے بعد کئی دنوں تک جب کوئی پارسل اور کوریئروالا نہیں آیا تو تب ایشور کی سمجھ میں آگیا کہ دوستی کے نام پر اس کے ساتھ جعلسازی کی گئی اور ا س کے لاکھوں روپے ڈوب گئے ہیں۔ایشور نے سائبر کرائم یعنی سی ای این پولیس تھانہ کاروار  میں اس دھوکہ دہی کے خلاف معاملہ درج کروایا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔


Share: